سندھ کے کالجوں کے مسائل مزید بگاڑ کا شکار،سپلا

سندھ کے کالجوں کے مسائل  مزید بگاڑ کا شکار،سپلا

کراچی (این این آئی)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)کے مرکزی صدر منور عباس، سیکرٹری جنرل غلام مصطفی کاکا و دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 حکومت سندھ کی عدم توجہی کے سبب محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ اس وقت اندھیر نگری چوپٹ راج کا منظر پیش کر رہا ہے ، آدھے سے زائد کالجز میں پرنسپل تعینات نہیں، جبکہ سیاسی مداخلت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔  سیاسی مداخلت پر گریڈ بیس کی جگہ گریڈ اٹھارہ اور سترہ کے جونیئرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں