عالمی برادری خطے میں کشیدگی کم کرائے ،ثروت قادری

عالمی برادری خطے میں کشیدگی کم کرائے ،ثروت قادری

کراچی (این این آئی)عالمی طاقتوں کی پالیسیوں اور مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش نے دنیا بھر میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ دنیا کو توانائی کے بحران اور معاشی عدم استحکام سے بچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ امن و استحکام ہی عالمی ترقی کی ضمانت ہے اور طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مسلم دنیا کو بھی باہمی اتحاد اور حکمت عملی کے ساتھ اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا تاکہ عالمی حالات میں پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں