جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام لیلۃ القدر عقیدت و احترام سے منائی گئی
کراچی(این این آئی) جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلۃ القدر 27 ویں شب ِرمضان المبارک نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات میں علمائے کرام نے شب قدر کے فضائل بیان کئے ۔ محافل شبینہ و جشن نزول قرآن ، صلوٰۃ التسبیح، دورود شریف اور رب کے حضو رعالم اسلام پاکستان کی ترقی و استحکام ، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں۔ جماعت اہلسنّت کے تحت شب قدر کے مرکزی روح پرور اجتماع سے میمن مسجدمصلح الدین گارڈن میں علامہ شا ہ عبد الحق قادری نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر انتہائی قدرو منزلت،رحمتوں ،برکتوں بخششوں ،مغفرت ،فضل و کرم کی رات ہے ، لیلتہ القدر ہزار مہینوں سے افضل ترین ہے۔