جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالیسس کو اپنانا ہوگا ،مشیر وزیراعلیٰ
کراچی (این این آئی)مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت سندھ ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اہم اجلاس پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں صوبے میں ایمرجنسی رسپانس نظام کو مزید موثر، جدید اور مربوط بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی جبکہ ریسکیو 1122 سندھ کی کارکردگی، جاری اصلاحات، مالی منصوبہ بندی اور جدید ایمرجنسی نظام کے قیام پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں بھی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالیسس کو اپنانا ہوگا۔