بہادرآباد میں طالبات سے لوٹ مار کرنے والے گرفتار

بہادرآباد میں طالبات سے لوٹ مار کرنے والے گرفتار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایاوزیر داخلہ کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی ایسٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بہادر آباد میں طالبات سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث تین ملزمان کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نیو ٹاؤن تھانے کی حدود بہادر آباد چورنگی کے قریب طالبات سے اسلحہ کے زور پر چھنا چھپٹی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان طالبات سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔واقعے کے فوری بعد ہماری ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور انٹیلی جنس کی مدد سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے بھی ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی ایسٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے اسٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں