وزیر ترقی نسواں سے روبینہ بروہی کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی سے چیئرپرسن سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن روبینہ بروہی نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے میں خواتین کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور خواتین کے مسائل کے حل، بہتر پالیسی سازی اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور خواتین کی ترقی و تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے ۔