محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کی رپورٹ عدالت میں پیش

محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن  کی رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں دہشتگردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ سے متعلق وٹنس پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وٹنس پروٹیکشن ایڈوائزری بورڈ 26 نومبر 2013 کو قائم کیا گیا جبکہ وٹنس پروٹیکشن یونٹ 19 فروری 2016 کو تشکیل دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ سندھ وٹنس پروٹیکشن کمیٹی بھی 2017 میں قائم کی جاچکی ہے ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ وٹنس پروٹیکشن رولز 2016 محکمہ قانون کو ارسال کیے گئے تھے ، تاہم ان کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ داخلہ کو دوبارہ ہدایت کی گئی ہے ۔عدالت نے رپورٹ کی نقول درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں