قتل کا معمہ 72 گھنٹوں میں حل،دوست ہی ملوث نکلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلاکوٹ کے علاقے میں ہونے والا قتل کا معمہ 72 گھنٹوں میں حل، قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا دوست نکلا،ملزم اور مقتول کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی۔۔۔
جو قتل کی وجہ بنی، ملزم کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم کو ٹیکنیکل/انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔25 مارچ کو کلاکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائرنگ سے موسیٰ نامی شہری شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ 100/26 تھانہ کلاکوٹ میں درج ہوا تھا،ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جارہا ہے۔