نیوکراچی بلال کالونی مقابلے میں ہلاک ایک ملزم برطرف پولیس اہلکار نکلا
ملزم کی شناخت فرہاد احمد لودھی کے نام سے ہوئی، درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی بلال کالونی اور انڈسٹریل ایریا میں مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کی ہلاکت کا معاملہ ہلاک ملزمان کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا ہلاک ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس کا برطرف اہلکار نکلا ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فرہاد احمد لودھی عرف بلو کے نام سے ہوئی،ہلاک ملزم ڈسمس پولیس اہلکار ہے ، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پولیس سے ڈسمس کر دیا گیا تھا،ہلاک ملزم پولیس مقابلوں میں بھی ملوث رہا ہے ، ہلاک ملزم اس قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ، ملزم فرہاد شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
ملزم نے 2022 میں 8 وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا تھا، 2023 میں سرجانی سیکٹر 7c اور سیکٹر 7d میں وارداتیں کیں، سال 2024 میں سرجانی میں واردات کے دوران عوام کے ہتھے چڑھ گیا تھا،عوام نے پولیس کے حوالے کیا تھا جس میں جیل گیا،چھ ماہ بعد جیل سے آنے کے بعد پھر وارداتیں کیں،ملزم اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ بھی فراہم کرتا اور وارداتیں کرا کر اپنا حصہ لیتا تھا۔ دوسریںجانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ہلاک ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ۔