لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ

لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی عافیہ کراچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔

بچی کے والد ابراہیم بلوچ کے مطابق وہ اہلخانہ کے ہمراہ چڑیا گھر سیر کے لیے آئے تھے جہاں عافیہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی اور واپس نہیں ملی۔والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات گھنٹوں سے چڑیا گھر اور اس کے اطراف میں تلاش جاری ہے تاہم تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس اور شہری انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں