فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر متین پلازہ سربمہر

فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر متین پلازہ سربمہر

سیفٹی تقاضے پور ے کرنے کے لیے ایسوسی ایشنز کے اداروں کو پابند کیا جائیگااجلاس میں کمرشل عمارتوں میں آتشزدگی کی روک تھام کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن کے احکامات پر فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر متین پلازا سیل کر دیا گیا۔قبل ازیں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کمرشل اور اہم سرکاری اور نجی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کے سروے کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیفٹی آڈٹ سروے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کو سیل کیا جائے گا ایسو سی ایشنز اداروں کو پابند کیاجائے گا کہ وہ سیفٹی تقاضے پور ے کریں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سیفٹی اصول و ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کو پابند کریں کہ وہ جلد از جلد سیفٹی تقاضے پورے کریں جو عمل نہ کریں انہیں سیل کر دیا جائے۔اجلاس میں کمرشل عمارتوں میں آتشزدگی کی روک تھام کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمرشل اور اہم سرکاری اور نجی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کے سروے کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ کمرشل اور اہم نجی اور سرکاری عمارتوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ آتشزدگی کی روک تھام کے لئے سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کریں ۔کمشنر نے کہا کہ یقینی بنایاجائے کہ فوری نوعیت کے اقدامات کے لئے تمام عمارتوں میں فائر الارم، آگ بجھانے والے آلات ،ایمر جنسی ایگزٹ اوراسموک ڈیٹیکٹر موجود ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں