پارکوں میں آرگینگ کچرے سے کھاد پلانٹ کی تجویز

 پارکوں میں آرگینگ کچرے سے کھاد پلانٹ کی تجویز

ایم ڈی سالڈ ویسٹ سے سیف الدین ایڈووکیٹ اور ٹاؤنز چیئرمین کی ملاقاتجماعت اسلامی کے ٹاؤنزچیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے اپوزیشن لیڈرسٹی کونسل کراچی اورنائب امیر جماعت اسلامی سیف الدین ایڈوکیٹ اور ٹاؤن چیئرمین کے وفد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی کے نظام میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں عیدالاضحی سے قبل مسائل کے حل کے لئے وسائل اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے کمپنیز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جن کمپنیز کی کارکردگی اچھی نہیں ہے انہیں شوکاز نوٹس بھی دئیے گئے ہیں مزید پابند کیا جا رہا ہے کہ عملے کی کمی کو جلد سے جلد پوری کریں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرٹاؤنز چیئرمین ٹاؤن کی سطح پر اجتماعی قربان گاہ بنائیں اور لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ ان پوائنٹس پر جانوروں کی قربانی کریں تاکہ شہر اور ماحول دونوں صاف رہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو یہ بھی آگاہی دیں کہ کچن کے کچرے یا آرگینگ کچرے سے بہترین کھاد بنائی جا سکتی ہے ۔ ٹاؤن چیئرمین اگرپارکوں میں آرگینگ کچرے سے کھاد بنانے کے چھوٹے پلانٹ لگالیں توکچرے کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹاؤن میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ٹاؤنزچیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں میں مسائل سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں