حکومت پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا فوری اعلان کرے ،شاداب رضا نقشبندی

حکومت پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا فوری اعلان کرے ،شاداب رضا نقشبندی

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل بے لگام گھوڑانکیل ڈالنا ہوگی۔۔

، اس کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں،عالمی قوانین کی بالادستی کو قائم نہیں کیا گیا تو استحصالی طاقتور قوتیں دنیا کے امن کو تباہ کرتی رہینگی،اسرائیل ناجائز ریاست ہے اس کا غاصبانہ وجود دنیا پر عالمی قوانین اور انصاف کا قتل ہے ،ایران امریکا سیز فائر کے سبب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ، حکومت پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا فوری اعلان کرے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میںشاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو امن اور ترقی کی طرف لیجانے کیلئے امن پسند قوتوں کو ساتھ دینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں