سینیٹرسرمد علی سے جامعہ اردو کے وفد کی ملاقات

سینیٹرسرمد علی سے جامعہ اردو  کے وفد کی ملاقات

کراچی(سٹی ڈیسک)سینیٹر سرمد علی نے اپنے دفتر میں اردو یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو یونیورسٹی کے مالی مسائل وزارتِ تعلیم کی اولین ترجیح ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی درسگاہ ہے اور اس کے اساتذہ و عملہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سینیٹ آف پاکستان میں اس اہم مسئلے کو آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے ۔انجمن اساتذہ، عبدالحق کیمپس کے صدر روشن علی سومرو نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی کا قانونی و انتظامی فورم سینیٹ ہے ، مگر طویل عرصے سے اس کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد نہیں ہو رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں