ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث محبوب گروہ کا کارندہ گرفتار

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث محبوب گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کی حسن نعمان کالونی سہراب گوٹھ میں کارروائی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث محبوب گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار ملزم کی شناخت محمد زبیر کے نام سے ہوئی۔۔۔۔

 ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ، انڈسٹریل ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر بھی درج ہے ۔حال ہی میں ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی ایک بڑی کارروائی کی تھی ۔گرفتار ملزم محمد زبیر کا ایک ساتھی پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر پولیس کے حوالے ہو چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں