کلوئی میں آتشزدگی کی تحقیقات ہونی چاہئے ، ایم پی اے سریندر ولاسائی

کلوئی میں آتشزدگی کی تحقیقات ہونی چاہئے ، ایم پی اے سریندر ولاسائی

پنگریو (نامہ نگار)تحصیل کلوئی کے علاقے کاجھر، شادی لارج کے قریب پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں کہا کہ آگ لگنے کے اس واقعے نے بڑے پیمانے پر جنگلات اور قیمتی درختوں کو نقصان پہنچایا، جس کی شفاف انکوائری ناگزیر ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے آسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں