سابق ایس پی کے بیٹے کے زیر استعمال سرکاری گاڑی برآمد

سابق ایس پی کے بیٹے کے زیر استعمال سرکاری گاڑی برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ انوسٹی گیشن پولیس نے کلفٹن میں ایف بی آر انسپکٹر پر فائرنگ کے مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سابق ایس پی کے بیٹے آغا شہیر کے زیر استعمال سرکاری گاڑی شکارپور سے برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق برآمد گاڑی پر ایس پی ڈی 970 نمبر درج ہے اور اسے قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ۔ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزم آغا شہیر اپنے گن مین کے ساتھ فرار ہے ، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں