لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات

لوکل گورنمنٹ رپورٹرز  ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات

کراچی(پ ر)لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل نے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی۔۔۔

 الیکشن کمشنر ڈاکٹر توصیف کے مطابق سلیمان سعادت خان صدر ،محمد علی حفیظ جنرل سیکریٹری اور افضل پرویز نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ فرید عالم جوائنٹ سیکریٹری اور راشد قرارخازن منتخب ہوئے ۔ گورننگ باڈی میں طلحہ مخدوم، سہیل رب خان، حفیظ انصاری، شعیب مختار اور بشیر جت کامیاب ہوئے ۔پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری اسلم خان نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں