جناح ٹاؤن :یوسی 2 اور 7 میں محکمہ انسدادِ تجاوزات کا آپریشن

جناح ٹاؤن :یوسی 2 اور 7 میں محکمہ انسدادِ تجاوزات کا آپریشن

کراچی (این این آئی)جناح ٹاؤن کی یوسی 2 اور یوسی 7 میں محکمہ انسدادِ تجاوزات کی جانب سے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جمشید ڈویژن بلال علوی نے کی۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ انسدادِ تجاوزات ندیم لغاری بھی موجود تھے اور آپریشن کی قیادت کی۔ کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری حدود میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا، جن میں عارضی اسٹالز، کیبنز اور دیگر رکاوٹیں شامل تھیں۔ متعدد مقامات پر رکاوٹیں ختم کرنے کے بعد راستوں کو کلیئر کر دیا گیا تاکہ آمدورفت میں حائل مسائل کو کم کیا جا سکے ۔ محکمہ کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری حدود کو واگزار کروایا، جبکہ آئندہ بھی کارروائیوںکے لیے علاقے کی نگرانی جاری رکھنے کا عمل برقرار رکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں