پانی کی فراہمی 48گھنٹے کیلئے بند کرنے کا اعلان،شہریوں کواحتیاط کا مشورہ

پانی کی فراہمی 48گھنٹے کیلئے بند کرنے کا اعلان،شہریوں کواحتیاط کا مشورہ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی ٹرانسمیشن لائن کو سسٹم سے منسلک کرنے کے کام کا آج سے آغاز

کراچی(آئی این پی )کراچی میں دوروز کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا ، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور پہلے سے ذخیرہ کرلیں۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی ٹرانسمیشن لائن کو سسٹم سے منسلک کرنے کے لئے آج (ہفتہ ) سے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے شہر کو 48 گھنٹوں تک روزانہ 250 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت ٹرانسمیشن لائن نمبر 5 کی انٹر کنکشن کا کام 27 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس مرمتی کام کے دوران فورتھ فیز، K-II اور K-III سسٹمز سے پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی۔متاثر ہونے والے علاقوں میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹان، اسکیم 33 اور گلستانِ جوہر جبکہ گلشنِ اقبال، صدر اور چنیسر ٹان کے مختلف حصے شامل ہیں۔دھابیجی کے 21 میں سے 9 پمپس بند رکھے جائیں گے اور 7 پمپس 27 اپریل تک بحال کر دیے جائیں گے ، جبکہ 2پمپس مزید 5دن تک تکنیکی کام کے لیے بند رہیں گے جبکہ نیپا، صفورہ اور سخی حسن پر قائم واٹر ہائیڈرنٹس بھی اس مدت کے دوران بند رہیں گے ۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہاکہ اس اپ گریڈیشن سے مستقبل میں پانی کی ترسیل بہتر ہوگی اور سسٹم میں پریشر مستحکم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں