مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد 13ہزار سے متجاوز

مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد 13ہزار سے متجاوز

مرید کے کا بچھڑاچنبیلی مرکزِنگاہ،بیوپاری کا مقابل کیلئے 5لاکھ انعام کا اعلانخریداروں کے بڑھتے رش نے مویشی منڈی کی رونقوں کو چارچاند لگا دیئے

کراچی(این این آئی)ناردرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں عیدِ قرباں کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ،مویشی منڈی کے قیام کو 20 روز مکمل ہونے پر ملک بھر سے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا جس کے باعث منڈی میں موجود جانوروں کی کل تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی، خریداروں کے بڑھتے ہوئے رش نے مویشی منڈی کی رونقوں کو چارچاند لگا دیئے ہیں،چنبیلی کی دھوم اوربیوپاری کا منفرد چیلنج اس وقت منڈی میں سب سے زیادہ توجہ مریدکے سے لایا گیا نایاب رشین نسل نیکا نیل کا گینا بچھڑا حاصل کر رہا ہے بیوپاری جسے پیار سے چمبیلی پکارا جاتا ہے۔

بیوپاری امجد کا کہنا ہے کہ چمبیلی کی پرورش شاہانہ انداز میں کی گئی ہے اوراسے روزانہ دودھ، دہی، مکھن اورگندم کا آٹا کھلایا جاتا ہے ۔ بیوپاری نے ایک انوکھا اعلان بھی کیا ہے کہ اگر کوئی شخص اس نسل کا دوسرا بچھڑا سامنے لائے گا تو اسے 5 لاکھ نقد انعام دیا جائے گا،ایڈمنسٹریشن بلاک میں نمازِ جمعہ کا ایک پرہجوم اجتماع منعقد ہوا جس میں بیوپاریوں، خریداروں اور انتظامیہ کے ارکان شریک ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں