ٹک ٹاکر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں درج مقدمے میں عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔
سماعت کے دوران ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے ، جس پر ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ کی طبیعت ناساز ہے ، اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکے ، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ایک روزہ حاضری سے استثنی دیا جائے۔