مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی کامران ٹیسوری سے تعزیتی ملاقات
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے صدر سندھ فیصل ندیم کی قیادت میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی۔
وفد میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، فیصل علی بلوچ، فاروق اعظم اور دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔اس موقع پر فیصل ندیم نے مرحومہ کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے اور اس کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔