اورنگی میں رینجرز کی کارروائی،بشیرا گروہ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار

اورنگی میں رینجرز کی کارروائی،بشیرا گروہ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ معلومات پر مبنی ایک کامیاب کارروائی کے دوران ’بشیرا گروہ‘سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ضیا کالونی میں چھاپہ مار کر ملزم نعمان خان ولد ظریف خان اور ذاکر خان ولد وزیر ملک کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔ ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ضیا کالونی، شیر شاہ، 24 مارکیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں سرگرم تھے اور حال ہی میں ایک تاجر سے 3 لاکھ روپے لوٹنے کی بڑی واردات میں ملوث پائے گئے ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دستیاب ہے ۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ملزم ذاکر خان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں پہلے ہی مقدمہ درج ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں