مویشی منڈی میں 14 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے
کراچی(این این آئی)ناردرن بائی پاس عوام دوست منڈی میں عیدِ قربان کے حوالے سے گہما گہمی عروج پرہے ، اندرونِ ملک سے مویشیوں سے لدے ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔۔۔
مویشی منڈی میں اب تک 14 ہزار سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں، ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی کے مطابق رحیم یار خان، گھوٹکی، نوابشاہ، ملتان اور سانگھڑ سمیت ملک بھر سے بیوپاری اپنے بہترین جانور لے کرمویشی منڈی پہنچ رہے ہیں،نوشہروفیروز کے بیوپاری غلام مرتضی نے بتایا کہ25 قربانی کے جانور لے کرعوام دوست منڈی پہنچا ہوں۔