ایس آئی سی اور ٹی آئی پاکستان کا شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لیے اشتراک

ایس آئی سی اور ٹی آئی پاکستان کا شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لیے اشتراک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ انفارمیشن کمیشن (ایس آئی سی)اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی)پاکستان نے سندھ میں شفافیت اور کھلی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

سندھ انفارمیشن کمیشن کے دفتر میں اجلاس کے دوران، دونوں فریقین نے سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے مزید موثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا ۔ اجلاس میں عوامی آگاہی بڑھانے ، سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے ، اور معلومات کی بروقت اور پیشگی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنرز محمد سلیم خان اور نور محمد دایو نے شرکت کی، جن کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ بھی موجود تھے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی نے شرکت کی، جبکہ ان کے ہمراہ پراجیکٹ منیجرزنسرین اور فریحہ بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں