شعبہ اسپورٹس کی بھر پور سرپرستی کریں گے ،آئی جی

شعبہ اسپورٹس کی بھر پور  سرپرستی کریں گے ،آئی جی

کراچی (این این آئی)آ ئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ وہ سندھ پولیس کے شعبہ اسپورٹس کی بھر پور سرپرستی کریں گے اور ایس پی ایس بی کے چیئرمین سید پیر محمد شاہ کی زیر نگرانی اس شعبے کو پاکستان کا صف اول کا شعبہ بنا ئینگے۔

 ان خیالات کا اظہار پولیس ہیڈکوارٹرز گراؤنڈ پر انڈور با کسنگ ایرینا کا افتتاح کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے پولیس کے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ خود اور اپنے بچوں کو کھیل کی طرف راغب کریں تاکہ پولیس کا نام اس شعبے میں بلند ہو۔اس موقع پر سید پیر محمد شاہ نے کہا کہ انشا اللہ جون تک باسکٹ بال سمیت 3 کھیلوں کے مزید کو رٹ تعمیر ہو جائینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں