میرپور خاص:ٹاؤن ملازمین کاغیر قانونی ترقی، کرپشن کیخلاف احتجاج
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی ٹاؤن کمیٹی میر شیر محمد تالپور کے ملازمین نے بقایا تنخواہوں کی عدم ادائیگی،غیر قانونی پروموشنز، تنخواہوں سے ناجائز کٹوتی اور مبینہ کرپشن کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مظاہرین عبید بنگلاانی،مظہر عباسی و دیگر نے الزام عائد کیا کہ ٹاؤن کمیٹی میں او زی ٹی فنڈ کی مد میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے موصول ہونے کے باوجود ملازمین کے بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے، 30 سے 40 ایسے ملازمین ہیں جنہیں 8 سے 10 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی۔