لٹھ بستی کا سمندرباڑوں کے گوبر کی وجہ سے بدترین آلودگی کا شکار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لٹھ بستی کا سمندرجانوروں کے 1600 کے قریب باڑوں سے نکلنے والے گوبرکی وجہ سے بدترین آلودگی کا شکار ہوگیا۔
گوبرکے ساتھ باڑوں سے سمندربرد ہونے والے سرنجوں اوردیگرطبی فضلے کی وجہ سے معاملے کی سنگینی مزید بڑھتی جارہی ہے ،مذکورہ معاملے کی وجہ سے لٹھ بستی کے علاوہ چشمہ گوٹھ،ابراہیم حیدری،ریڑھی گوٹھ کے ساحلی علاقے بھی شدید متاثرہورہے ہیں۔شہرکے ساحلی علاقے لٹھ بستی میں سمندری آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔مقامی ماہی گیروں نے انکشاف کیا ہے کہ بھینس کالونی کے لگ بھگ 1600باڑوں سے یومیہ بنیاد پرہزاروں ٹن گوبربغیرکسی ٹریٹمنٹ کے براہ راست سمندر میں شامل ہورہا ہے ۔ماہی گیروں کے مطابق سمندری ماحول کے لیے انتہائی مضرگوبرکے علاوہ بھینسوں کے دودھ کی فراوانی کے لیے لگائے جانے والی انجکشن کی خالی بوتلیں،سرنجوں سمیت دیگرطبی فضلہ بھی سمندرمیں بہہ کرشامل ہورہا ہے ،یہ صورتحال آبی حیات کے لیے تباہ کن ہے۔