سمندر کنارے پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی

سمندر کنارے پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیکسن کے علاقے بادشاہ خان روڈ سمندر کنارے کے قریب پولیس مقابلہ۔دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد۔ملزمان کی شناخت رقیب عرف رائنو اور اصغر عرف بابو کے نام سے ہوئی۔

موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان سمندر کنارے راہگیروں کو لوٹ مار کا نشانہ بنارہے تھے ۔اسی دوران انسداد جرائم کے لئے علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں