زمینداروں پر بکری چوری کے مقدمات افسوسناک ہیں، راشد سومرو

زمینداروں پر بکری چوری کے مقدمات افسوسناک ہیں، راشد سومرو

کنڈیارو (نمائندہ دنیا) کنڈیارو میں جے یو آئی (ف) رہنما راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کے دوران حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے افراد بھی اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں جنہیں پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا، جو کہ بدعنوانی اور ناانصافی کی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کئی پشتوں سے زمیندار رہنے والے افراد پر بکری چوری جیسے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جو کہ قابلِ افسوس ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اس صورتحال پر شرم آنی چاہیے اور کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں