صوبائی محتسب کی جانب سے ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد

صوبائی محتسب کی جانب سے ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب کی جانب سے ضیاء الدین یونیورسٹی کے کلفٹن کیمپس میں ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے مفت اور فوری ازالے کا موثر ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا روشن مستقبل ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی سے قریب اور سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سماجی خدمات کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے ، جبکہ صوبائی محتسب میں بطور ایمبیسڈر حاصل ہونے والا تجربہ طلبہ کے پیشہ ورانہ مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں