ایک کروڑ سے زائد کے نان کسٹم پیڈ موبائل فون برآمد

ایک کروڑ سے زائد کے  نان کسٹم پیڈ موبائل فون برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ایک کروڑ روپے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فون پولیس نے برآمد کرلیے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق سائٹ بی پولیس نے گاڑی سے 137 موبائل فون برآمدکیے ہیں، موبائل فون بلوچستان سے بس کے ذریعے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پہنچائے گئے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف گوٹھ سے موبائل فونز گاڑی کے ذریعے موبائل مارکیٹ ترسیل کیے جارہے تھے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، برآمدہ مال و گاڑی کارروائی کے بعد کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں