شیشہ، تیار فلیورز، موبائل فونز و دیگر سامان برآمد
کراچی(اے پی پی)گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیشہ بار کیفے چلانے میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے حقے ،شیشہ، تیار فلیورز، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
منگل کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد مقبول ولد شاہ محمد اور محمد سرور ولد محمد میر جان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔