اغوا اور زیادتی کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اغوا اور زیادتی کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی پولیس کو مزید تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے عید گاہ تھانے میں درج لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم نریش کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مغویہ کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروانا باقی ہے اور تفتیش کے دوران مزید پیش رفت درکار ہے ۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ملزم کے مزید ساتھی بھی ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے ۔ لیڈی سب انسپکٹر روبینہ نے عدالت کے روبرو شکایت کی کہ ڈی ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران انہیں ملزم سے تفتیش نہیں کرنے دے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے اس معاملے پر ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔ لیڈی تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کو جان بوجھ کر فیور دی جا رہی ہے اور اگرچہ وہ مقدمے کی تفتیشی افسر ہیں، تاہم ملزم کی کسٹڈی ڈی ایس پی اور دیگر افسران اپنے پاس لے جاتے ہیں جس کے باعث تفتیش متاثر ہو رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں