ایڈیشنل آئی جی کا اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی سٹی اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ پولیس چیف کو یکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔بعد ازاں پولیس چیف نے اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔