اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث گروہ گرفتار

اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس کی کارروائی، اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث گروہ گرفتار ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پاکستان اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ایک اسکریپ ڈیلر اور 06 کم عمر بچے شامل ہیں، جنہیں چوری کی وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔گرفتار ملزم وقاص خود گرفتاری سے بچنے کے لیے کم عمر بچوں سے اسٹیل مل کے مختلف علاقوں سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری کرواتا تھا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرعوف، صدیق، اللہ بچایو، اسلم، حنیف اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 120 کلوگرام بولٹس، لوہا اور دیگر اسکریپ برآمد کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا گروہ اسٹیل مل سے چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں اور خریداروں کو فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں