سندھ سالڈ ویسٹ مکمل ناکام ہوچکا ،جاوداں فہیم

سندھ سالڈ ویسٹ مکمل ناکام  ہوچکا ،جاوداں فہیم

کراچی (این این آئی)حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔

 ادارے کا سالانہ بجٹ 43 ارب روپے ہے جبکہ ’’سوئیپ‘‘ کے نام سے قائم کیے گئے نئے محکمے کے لیے مزید 29 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا، اس کے باوجود کراچی کے طول و عرض میں کچرے کے ڈھیر حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں