پاسبان کاکراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کیلئے ریفرنڈم کرانیکامطالبہ

پاسبان کاکراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کیلئے ریفرنڈم کرانیکامطالبہ

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کے لیے فوری طور پر ریفرنڈم کرایا جائے تاکہ شہر کے عوام اپنی مرضی اور خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ناانصافی، وسائل کی لوٹ مار، بدانتظامی اور بنیادی سہولیات کی کمی کو برداشت کیا ہے ، مگر اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔ کراچی کے لوگوں نے بہت برداشت کر لیا اب وفاق کراچی کو ریلیف دے اور شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے ۔ فارم 47 والے نتائج عوام مسترد کر دے گی۔ عوامی مینڈیٹ کو نظر انداز کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہونے اور 80فیصد اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری فیصلے موخر کرنے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں