پی اے اے کا پرویز اقبال کے انتقال پراظہارتعزیت
کراچی(سٹی ڈیسک) پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے ) نے بگ بینگ کمیونیکیشنز لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر پرویز اقبال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز اقبال اُن پیشہ ور افراد میں شامل تھے جنہوں نے ایسے وقت میں برانڈز، میڈیا اداروں، کارپوریٹ سیکٹر اور عوامی پلیٹ فارمز کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، جب ایڈورٹائزنگ انڈسٹری روایتی میڈیا بائنگ اور تخلیقی سرگرمیوں سے آگے بڑھ کر ایک زیادہ مربوط اور پیشہ ورانہ شکل اختیار کررہی تھی ۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی نظم و ضبط، مضبوط تعلقات، ساکھ اور عملی مہارت کی نمایاں مثال تھی، جو آج بھی اس انڈسٹری کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔