خاتون کی مبینہ نازیبا ویڈیو بنانے کے ملزم کی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بلدیہ ٹاؤن میں روشندان کے ذریعے خاتون کی مبینہ نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم صابر کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے بلدیہ ٹاؤن میں ایک گھر کے باتھ روم کے روشن دان سے خاتون کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تھی۔