جناح اسپتال میں ہیٹ ویو آگاہی مہم ،ایمرجنسی اسٹاف میں کیپس تقسیم

جناح اسپتال میں ہیٹ ویو آگاہی مہم ،ایمرجنسی اسٹاف میں کیپس تقسیم

کراچی (این این آئی) کراچی شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر جناح اسپتال میں ہیٹ ویو آگاہی مہم کے تحت ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام کیا گیا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے ایمرجنسی روم کے تمام عملے میں کیپس تقسیم کیں تاکہ گرمی کے اثرات سے بچا اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دیا جا سکے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے دوران طبی عملے کی صحت اور حفاظت بھی انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیاس اقدام کو طبی عملے نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات  ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں