سانگھڑ :چلتی کار میں گیس سلنڈر دھماکا، باپ، بیٹی چل بسے
سانگھڑ (نمائندہ دنیا) سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں شدید گرمی کے باعث چلتی کار میں گیس سلنڈر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔۔۔
جس کے باعث باپ اور بیٹی جھلس گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کر دیا گیا، جبکہ دوران علاج باپ 30 سالہ پیرو اتوار اور بیٹی پیر کو جان کی بازی ہار گئے ۔کھپرو میں واریاں موری کے رہائشی کار ڈرائیور 30 سالہ پیرو اپنی 6 سالہ بیٹی پوجا کے ساتھ ہڈا موری جارہے تھے کہ شدید گرمی کے باعث چلتی کار کے گیس سلنڈر میں دھماکے سے آگ لگ گئی، جس سے دونوں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔