مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف شاہراہِ قائدین پراحتجاجی دھرنا

مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف شاہراہِ قائدین پراحتجاجی دھرنا

کراچی (این این آئی،اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت مہنگائی کے خلاف شاہراہِ قائدین پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔۔۔

جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں فوری غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ انتظامیہ کو شاہراہِ قائدین کی بندش پر تو تشویش ہے ، تاہم شہر کی دیگر اہم شاہراہوں کی طویل بندش پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ اگر بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو اسے مسترد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں