میرپور خاص:اہلکار قتل کیس کے3ملزم پیش، 6روزہ جسمانی ریمانڈ

میرپور خاص:اہلکار قتل کیس کے3ملزم پیش، 6روزہ جسمانی ریمانڈ

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کومزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)پولیس اہلکار خالد مری قتل کیس میں نامزد ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار خالد مری قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامزد تین ملزمان عالی بروہی، تابش مری اور محمد حسن مری کو فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ضابطے کے مطابق عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں