غیرقانونی کال سینٹر چلانے والوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

غیرقانونی کال سینٹر چلانے والوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں گرفتار چھ ملزمان کو تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 سماعت کے دوران این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزمان راحیل، ایڈیسن اور دیگر کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان بغیر رجسٹریشن کے کال سینٹر چلا رہے تھے اور شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں