کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق

راولپنڈی:(دنیا نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا کہ پاکستان اور کویت علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ ویژن رکھتے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...