ایران امریکہ معاہدہ ایران کی فتح، کاشف سعید شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا طے پانا درحقیقت ایران کی فتح اور اسرائیل و امریکا کی شکست ہے۔
اس معاہدے نے ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمت میں ہی زندگی ہے جبکہ خاموشی بزدلی اور موت کے مترادف ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن معاہدے کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں متوقع استحکام کے تناظر میں پٹرولیم قیمتوں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔