وزیراعلیٰ کی امتِ مسلمہ کے لیے امن و سلامتی کی دعائیں
کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے اسلامی سال کے آغاز اور یکم محرم الحرام کے بابرکت موقع پر امتِ مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ نیا اسلامی سال ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کے عظیم درس کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓکے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔