حیدر آباد:سائٹ کی صنعتوں میں سیوریج پانی داخل ہونے کانوٹس

حیدر آباد:سائٹ کی صنعتوں میں سیوریج پانی داخل ہونے کانوٹس

دریا خان پمپنگ اسٹیشن پرہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرطفیل احمد ابڑو نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں نکاسی آب کے سنگین مسئلے اور فیکٹریوں میں پانی داخلے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دریا خان پمپنگ اسٹیشن پرہنگامی آپریشن شروع کرنے کے احکامات دیے۔ واٹر کارپوریشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر گھانگھرا کی جانب سے تاجر برادری کی تشویش اور اخبارات میں شائع خبر پر سی ای او طفیل احمد ابڑو نے انجینئرنگ ونگ کو فوری طور پر متحرک ہونے کی سخت ہدایت جاری کی ہے ۔ انہوں نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہاکہ نہروں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے اور فنی خرابی کے باعث دریا خان پمپنگ اسٹیشن پر غیر معمولی دباؤ تھا، جس کے باعث عارضی طور پر گندا پانی بیک ہو کر صنعتی علاقے کی سڑکوں پر جمع ہوا۔ جس کے حل کیلئے اضافی ہیوی ڈیوٹی پمپنگ مشینری مذکورہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں